May 26, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/americanarmenianlegion.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا ڈیڈ لاک ختم، صدر سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

کراچی (ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرادری سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جبکہ ایم کیو ایم نے کراچی میں امن قائم کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

فصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم کے وفد کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیر اعلی ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی۔ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے علاوہ ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شامل تھے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

نان فائلرز کے پہلے فون بند کریں پھر ۔۔۔؟ مفتاح اسماعیل نے ایک اوربڑی پابندی کی تجویز دیدی

ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے صدر آصف علی زرداری کو دوبارہ صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دی جبکہ صدر مملکت آصف زرداری نے مبارکباد دینے پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا، ایم کیو ایم وفد نے صدر مملکت آصف زرداری سے کراچی میں امن و امان سے متعلق بات چیت کی۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ سندھ میں امن و امان سے متعلق آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کرنے آئے ہیں، امن و امان کی بحالی میں ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے، ایم کیو ایم وفد نے اس حوالے سے صدر مملکت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

بشریٰ بی بی کی نیب طلبی نوٹس کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

آج نیوز کے ذرائع ایم کیوایم کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلزپارٹی کے درمیان ڈیڈ لاک تھا جو آج ختم ہوا، مسلم لیگ ن کے رویے کے بعد ایم کیوایم نے حکمت عملی تبدیل کی۔ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلزپارٹی کے درمیان مل کر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق ہوا، وفد نے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق صدر سے ملاقات میں ایم کیو ایم نے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی سفارش کی،  ایم کیو ایم اب تمام سیاسی جماعتوں سے عوامی اور سیاسی مسائل پر بات چیت کرےگی۔ذرائع ایم کیوایم کے مطابق ایم کیو ایم کی قیادت مسلم لیگ ن کے رویے سےنالاں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *