May 25, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/americanarmenianlegion.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

ترکیہ کے میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب ایردوآن عید کی تعطیلات کے بعد بعض وزراء کو سبکدوش کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

ترک چینل Sözcü TV کی رپورٹ کے مطابق مقامی بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوآن عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد متعدد حکومتی وزراء کو برطرف کر دیں گے۔

’حریت اخبار‘ نے اس سے قبل انتخابی شکست کے بعد ایردوآن کی کابینہ اور حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی قیادت میں متعدد تبدیلیاں کرنے کے ارادے کی خبر دی تھی۔

حزب اختلاف کے معروف صحافی فاتح پورتاکال نے کہا کہ حکمران جماعت کے 3 یا 4 وزراء اور کچھ نائب صدور کو برطرف کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “میں آپ کو چھوڑنے والوں کے نام بتاتا ہوں۔ استنبول صوبے کے سربراہ حقان کان اوزکان اور صوبہ انقرہ کے سربراہ عثمان نوری کاباک تبیہ کوعید کی تعطیلات کے بعد برطرف کر دیا جائے گا۔

ایردوآن نے اس سے قبل جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ “پارٹی زمینی کوتاہیوں کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی اور نتائج کا تجزیہ کیا جائے گا”۔

ایسا لگتا ہے کہ حکمران ترک “جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ” پارٹی کے بلدیاتی انتخابات میں شکت کے اثرات عوامی سطح پر ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں، کیونکہ ترک میڈیا نے پارٹی کے عہدیداروں برطرف کرنے کا امکان ظاہر کیا۔ ان نتائج کی وجہ سے’پےکے‘ استنبول اور دارالحکومت انقرہ کی میئر شپ دوبارہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *