May 25, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/americanarmenianlegion.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
المسجد الحرام میں رمضان کے آخری جمعہ لاکھوں  نمازی آئے

حرمین شریفین کے نگران ادارے ’صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین‘ کے شعبہ مذہبی امور نے رمضان المبارک کے دوران زائرین اور معتمرین کی سہولت کے لیے مرتب کردہ ’رمضان پلان‘ کی کامیاب تکمیل کا اعلان کیا ہے۔

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ “ہم رمضان پلان کی کامیابی اور اس منصوبے کے دوران زائرین اور معتمرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ تمام فریقین اور دیگر اداروں کے تعاون سے اس پلان کی کامیابی کو یقینی بنانے کا موقع ملا اور ہم 1445ھ کے پلان کو آگے بڑھانے میں کامیاب رہے‘‘۔

ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے حرمین شریفین کی نگرانی پر مامور اداروں کے قائدین سے ملاقات میں کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے لیے ’رمضان پلان برائے 1445ھ جاری کیا گیا تھا۔ اس پلان میں’’ضیوف الرحمان کی مذہبی خدمت کو مرکزی حیثیت حاصل تھی۔ مذہبی امور کی صدارت کے قیام کے بعد پہلے رمضان المبارک کے سیزن کی کامیابی پر ہم اللہ تعالیٰ کی توفیق پر اس کے شکر گذار ہیں۔ ہمارے اس پلان کی کامیابی میں دیگر اداروں کی شبانہ روز محنت اور مملکت کی دانش مند قیادت کی سرپرستی کا بھی کلیدی کردار ہے جس کی بہ دولت ہم رمضان المبارک کے دوران لاکھوں زائرین کی خدمت میں کامیاب رہے۔ زائرین کو عبادت کا پرسکون ماحول فراہم کیا گیا اور انہیں فول پروف سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے میں کامیاب رہے‘‘۔

مذہبی خدمات

ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ مذہبی صدارت نے حرمین شریفین کے ائمہ اور ان کے مؤذنین کی پوزیشن کو مضبوط بنانے اور حرمین شریفین کو اسلام کی شبیہ کو درست کرنے، اس کی صداقت اور رواداری کو واضح کرنے کا ایک ذریعہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہیں منبر ومحراب کے ذریعے اسلام کی اعتدال پسند تعلیمات کو عام کرنے پر متوجہ کیا۔ اس کے علاہ رمضان المبارک کے دوران حرم مکی اور حرم مدنی میں زائرین کی آسانی اور سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *