May 26, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/americanarmenianlegion.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
عید الفطر

مصرمیں فلکیات کے ادارے نے ملک میں عید الفطر کی تاریخ کا تعین کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصرمیں عیدالفطربدھ کو ہوگی تاہم دوسرے عرب ممالک میں منگل کو چاند نظرنہیں آئےگا۔

فلکیاتی مرکزنے اتوار کی شام کو ایک بیان میں کہا کہ “شوال کا چاند 8 اپریل کی مناسبت سے 29 رمضان المبارک بہ روز پیرقاہرہ کے وقت کے مطابق ٹھیک آٹھ بج کر 22 منٹ پر پیدا ہو گا”۔

انہوں نے وضاحت کی کہ “اس دن قاہرہ اور عرب دارالحکومتوں کی اکثریت میں غروب آفتاب کے بعد نیا ہلال پیدا نہیں ہوا ہوگا کیونکہ چاند قاہرہ اور باقی گورنری میں غروب آفتاب سے تقریباً 10 منٹ پہلے پرانے ہلال کے مرحلے میں غروب ہوتا ہے”۔

مرکزنے بتایا کہ “اس طرح منگل کو رمضان کا مہینہ مکمل ہو رہا ہے اور بدھ کو عید الفطر کا پہلا دن ہے”۔

رمضان کے30 دن

قابل ذکر ہے کہ انسٹی ٹیوٹ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ پیر 11 مارچ 2024 مصر میں رمضان کا پہلا دن ہے اور یہ 30 دن تک جاری رہے گا۔

اس کے بعد مصری فتاویٰ ہاؤس نے 10 مارچ بروز اتوار غروب آفتاب کے بعد ماہ رمضان کے چاند کے ظاہر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ پیر 11 مارچ کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *