April 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/americanarmenianlegion.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

روس کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے دو سال بعد برطانیہ نے ہفتے کے روز یوکرین کو “فوری طور پر مطلوبہ توپ خانے کے گولہ بارود” کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد دینے کے لیے 245 ملین پاؤنڈ (311 ملین ڈالر) کے نئے دفاعی پیکج کا اعلان کیا۔

وزیرِ دفاع گرانٹ شیپس نے کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج نے “تمام تر مشکلات کے خلاف لڑتے ہوئے” روس کے 2022 کے حملے میں قبضے میں لیے گئے زمین کے بڑے حصے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، “لیکن وہ بین الاقوامی برادری کی حمایت کے بغیر یہ جنگ نہیں جیت سکتے – اور اسی وجہ سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ یوکرین فتح کی طرف پیش قدمی جاری رکھ سکے، ہم ضروری اقدامات جاری رکھیں گے۔”

وزارتِ دفاع (ایم او ڈی) نے کہا، نئی فنڈنگ کا استعمال سپلائی چین کی خریداری اور تقویت کے لیے کیا جائے گا تاکہ “یوکرین کے ذخائر میں بہتری کے لیے فوری طور پر مطلوبہ توپ خانے کا گولہ بارود تیار کیا جائے۔”

ایم او ڈی نے مزید کہا، یوکرین “خاص طور پر اپنے توپ خانے کے انتہائی مؤثر استعمال کے لیے جانا جاتا ہے” جو “یوکرین کی میدانِ جنگ میں کامیابیوں کے لیے اہم ثابت ہوا ہے اور وہ روس کی افواج کو مسلسل ہزیمت سے دوچار کر رہا ہے اور انہیں اہم کامیابیاں حاصل کرنے سے روک رہا ہے۔”

جمعرات کو پارلیمنٹ کو ایک اپ ڈیٹ میں شیپش نے 200 اضافی برم سٹون ٹینک شکن میزائلوں کی فراہمی کی تصدیق کی جس سے ان کی کل تعداد 1,300 سے زیادہ ہو گئی۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ برطانیہ ایک بین الاقوامی اتحاد کی مشترکہ قیادت کرے گا جو یوکرین کو ہزاروں ڈرون فراہم کرے گا۔

جبکہ یوکرین کے کل فوجی نقصان کا کائیو نے انکشاف نہیں کیا لیکن امریکی حکام کے مطابق مبینہ طور پر تقریباً 70,000 فوجی ہلاک اور 120,000 زخمی ہوئے ہیں۔

روس کی طرف سے بھی نقصانات بہت زیادہ ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ ماسکو ایک بڑی آبادی ہونے کی وجہ سے جبر اور مالی مراعات کے ذریعے اپنی صفوں کو بھرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

ہفتہ کو روس کے اپنے ہمسایہ پر مکمل حملے کی دوسری برسی ہے۔

برطانیہ نے اس موقع کو یہ اعلان کرنے کے لیے استعمال کیا کہ اس نے ریڈ کراس موومنٹ اور یوکرین انسانی امدادی فنڈ کے لیے 8.5 ملین امداد مختص کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق یہ رقم مقامی شراکت داروں کے ساتھ ان کے کام کے لیے برطانیہ کی جاری حمایت کو تقویت دے گی اور ہنگامی ردِعمل اور “یوکرین بھر میں اہم انسانی امداد” فراہم کرے گی۔

تقریباً 6 ملین پاؤنڈ وہاں ریڈ کراس موومنٹ کے “غیر جانبدارانہ کام” کے لیے معاونت کریں گے جبکہ 2.5 ملین پاؤنڈ یوکرین انسانی فنڈ کے لیے ہوں گے جو اقوامِ متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کا حصہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *